پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس کل صبح 11 بجے جاتی امرا رائیونڈ میں ہو گا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی جائیں گی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی قائدین کو عوامی مشاورت سے ممکنہ ریلیف بارے اپنی اپنی تجاویز تیار کروا کر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔