آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو فوری ادائیگیوں کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں تاخیر کرنے سے توانائی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ سرکاری گارنٹی کے سبب ادائیگیوں میں تاخیر سے لیٹ پیمنٹ سرچارچ عائد ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ توانائی کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے تقریبا 140 ارب روپے رواں ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں