وزیراعظم کی گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیزسےملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔

پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے  شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ سلمان بن سلطان کے مابین غیررسمی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر گفتگو کی گئی،  دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کومستقبل میں بھی مضبوط بنانےپراتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں