اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ،اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی ۔

توقع ہے اس ماہ کے آخر میں بورڈمیٹنگ ہو گی ،پہلا جائزہ مکمل کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے پروگرام کی تکمیل خوش آئند ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ پروگرام کیلئے بھی بھرپور محنت کرے گی۔

علاوہ ازیں ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں