اسلام آباد ملک بھر میں 5 سال کے دوران شجرکاری کا ہدف حاصل نہ کیا جا سکا۔
قومی اسمبلی میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق ہدف سے ایک ارب 17 کروڑ پودے کم لگائے جاسکے جبکہ 5 سال میں 3 ارب 29 کروڑ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
سندھ میں 5 سال کے دوران چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ پودے لگائے گئے اور سندھ 81 کروڑ پودے لگانے کے ساتھ چاروں صوبوں سے آگے رہا۔ خیبرپختونخوا میں 70 کروڑ اور پنجاب 35 کروڑ پودے لگائے گئے جبکہ بلوچستان میں صرف ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے جاسکے۔
پنجاب
دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر میں 2019 سے 2023 تک 46 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم 35 کروڑ پودے لگائے جاسکے۔ مذکورہ دورانیہ میں پنجاب میں 11 کروڑ تک پودے مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے ہیں۔
پنجاب میں 20-2019 میں 5 کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے گئے جبکہ 21-2020 میں پودے لگانے میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور 9 کروڑ 71 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ 12 کروڑ 43 لاکھ پودے لگائے گئے اور 23-2022 میں پودے لگانے میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی اور 5 کروڑ تک پودے لگائے جا سکے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک 14 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، پنجاب میں 27 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے ہیں۔
سندھ
سندھ بھر میں 2019 سے 2023 تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت میں 81 کروڑ سے زائد پودے لگائے جاسکے۔ مذکورہ دورانیہ میں سندھ میں 19 کروڑ تک مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
سندھ میں 20-2019 میں 18 کروڑ پودے لگائے گئے اور 21-2020 میں پودے لگانے میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ جہاں 22 کروڑ 71 سے زائد پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ 32 کروڑ پودے لگائے گئے تاہم 23-2022 میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی اور 7 کروڑ 50 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک 2 کروڑ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ میں 18 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں 2019 سے 2023 تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت میں 70 کروڑ سے زائد پودے لگائے جاسکے۔ مذکورہ دورانیہ میں خیبر پختونخوا میں 30 کروڑ تک مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
خیبر پختونخوا میں 20-2019 کے دوران 17 کروڑ پودے لگائے گئے تاہم 21-2020 میں پودے لگانے میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور 21 کروڑ پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ساڑھے 25 کروڑ پودے لگائے گئے جبکہ 23-2022 میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی اور 5 کروڑ 23 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پختونخوا میں 29 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں 2019 سے 2023 تک 10 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ مقررہ وقت میں ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے جاسکے۔ مذکورہ دورانیہ میں بلوچستان میں 8 کروڑ 20 لاکھ مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
بلوچستان میں 20-2019 میں 33 لاکھ پودے لگائے گئے تاہم 21-2020 میں پچھلے سال کے مقابلے پودے لگانے میں کمی آئی اور 27 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور ساڑھے 64 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 23-2022 میں پچھلے سال کے مقابلے میں پودے لگانے میں کمی آئی اور 52 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں 81 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں 2019 سے 2023 تک 56 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مقرہ ہدف میں ساڑھے 16 کروڑ پودے لگائے جاسکے۔ مذکورہ دورانیہ میں آزاد کشمیر میں 39 کروڑ 50 لاکھ پودے مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
آزاد کشمیر میں 20-2019 میں 6 کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 21-2020 میں پچھلے سال کے مقابلے میں پودے لگانے میں کمی آئی اور 3 کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور 3 کروڑ 7 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 23-2022 میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی اور 2 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک 34 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، آزاد کشمیر میں 70 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں 2019 سے 2023 تک 17 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ مقررہ ہدف میں 7 کروڑ سے زائد پودے لگائے جاسکے اور مذکورہ دورانیہ میں گلگت بلتستان میں 10 کروڑ تک پودے مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔
گلگت بلتستان میں 20-2019 میں 47 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 21-2020 میں پچھلے سال کے مقابلے پودے لگانے میں اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 70 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2021-22 میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی اور 2 کروڑ 10 لاکھ پودے لگائے جاسکے۔ 23-2022 میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا اور 2 کروڑ 50 لاکھ پودے لگائے گئے۔
2023-24 کے دوسرے کوارٹر تک 2 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، گلگت بلتستان میں 59 فی صد مقررہ ہدف سے کم پودے لگائے گئے۔