شکارپور،ڈاکوئوں کاپولیس موبائل پرراکٹ لانچرزسے حملہ 5اہلکارزخمی 2حالت تشویشناک پولیس نے گھوٹکی میں او جی ڈی بند کے مقام پر مبینہ مقابلے کے بعد4مغویوں کو بازیاب کروا لیا

شکارپور میں انڈس ہائی وے پر پولیس موبائل پر ڈاکوئوں کی جانب سے راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں5اہلکار زخمی ہو گئے،جنہیںطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،2حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دوسری جانب گھوٹکی میں او جی ڈی بند کے مقام پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد4مغویوں کو بازیاب کروا لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور شکارپور انڈس ہائی وے ناپر کوٹ تھانے کی حدود پرگشت کے دوران پولیس موبائل پر ڈاکوئوں نے راکٹ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شدید زخمی اور ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے میں یوسف، وحید، محسن،جنساراور اختر شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال شکار پورمنتقل کردیاگیاہے جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر سکھر کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے

حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل انڈس ہائی وے پر معمول کا گشت کررہی تھی شجراع لاڑو کے مقام پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوئوں نے پولیس موبائل کو دیکھ کر جدید اسلحے سے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی جو ڈاکوئوں کے تعاقب میں مصروف ہے۔ادھر گھوٹکی میں او جی ڈی بند کے مقام پر پولیس اور ڈاکوں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد قومی شاہراہ سے اغوا کیے گئے 4 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق بہاولنگراور بورے والا سے تعلق رکھنے والے 2 شہریوں کو 20 روز پہلے قومی شاہراہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں