امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا خط ہے

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھا دیاجس میں نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا ان کیلئے یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

خط میںامریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ امریکا پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔خط میں امریکی صدر جوبائیڈ ن کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وڑن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا اور پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مختلف کی جانب سے غیر سکالی کے پیغامات آئے تھے ۔سعودی عرب،ترک صدر ،چینی اور آذربائیجان سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاتھا اور ان کو وزیراعظم کا عہد ہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں