گورنر سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش گورنر سندھ کا 50 ہزار بچوں کو اے آئی اور آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسیوری کی حیدرآباد میں پریس کانفرنس کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دے دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائيں، ڈاکو خود بھی آئيں اور اپنے بچوں کو بھی لائيں، مستقبل روشن بنائيں، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو کچے کا ماہر نہیں آئی ٹی کا ماہر بنائيں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائےگا۔

کامران ٹیسوری نے پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے کا اعلان بھی کیا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔ آئی ٹی پروگرام کے لئے حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے ڈونر ہمیں مل گئے ہیں، آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے اندر ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں