ترکیہ اور روسی سفراء کی اسحاق ڈار سے ملاقات مصدق ملک سے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر نے ملاقات کی

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاسی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈاراورترک سفیرکی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ اورروسی سفیر کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ اموراورعالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی، عہدہ سنبھالنے پرعرب امارات کےسفیر نے وفاقی وزیر کومبارکباد دی۔

ملاقات پر جاری اعلامیہ کے مطابق مصدق ملک نے پیٹرولیم سیکٹر میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پیٹرولیم شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا، اماراتی سفیر نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی بنیاد دوستی اور عوامی رابطے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں