اسلام آباد(شہزار پراچہ) ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مخصوص افسران پر مہربانیاں، آڈیٹر اعظم نفیس کو خلاف قواعد ڈبل کیبن گاڑی بھی الاٹ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کی مخصوص جونئیرافسران پر مہربانیاں جاری ہیں جس سے ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ونگ کے افسران میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے محکمہ میں تعنیات اڈیٹر اعظم نفیس جو کہ ممبر آئی آر ای این کراچی حب بھی ہیں ان کو ڈبل کیبن گاڑی خلاف قواعد بھی الاٹ کی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے گذشتہ ایک سال سے مخصوص سیلز ٹیکس انوائس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہیں جبکہ دوسری جانب ایف بی آر افسران کے مبینہ طور پر قریب سمجھے جانے والے جعلی انواسئیز کا کام کرنے والے افراد کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔
ایف بی آر نے مارچ 15 کو ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی ڈاکٹر طارق غنی کا تبادلہ کر دیا تھا اور ان کی جگہ گریڈ 20 کی افسر شازیہ عابد کو تعینات کیا تھا مگرشازیہ عابد نے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی۔ جس پر ایف بی آر نے آج پیر کے روز گریڈ 20 کے افسر ظفر رفیق صدیقی کو ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی تعنیات کر دیا ہے۔
ہم نیوز نے چیرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ سے آئی اینڈ آئی کراچی میں جاری مبینہ تنازعات پر سوالات پوچھےجن کے جوابات میں ان کا کہنا تھا کہ افسر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر تعیناتی سے معذرت کی ہے اور نئے افسر کو جلد تعنیات کیا جائےگا۔
ڈبل کیبن گاڑی ایک آڈیٹر کو دیے جانے پر انہوں نے کہا کہ ڈبل کیبن آپریشنل گاڑیاں آپریشنل ڈیوٹی انجام دینے والے کسی کو بھی دی جا سکتی ہیں۔ انکا مزید کہا کہ مخصوص افراد کے خلاف انکوائری کرنے میں کوئی صداقت نہیں ہے، تحقیقات ان معاملات میں کی جاتی ہیں جہاں ثبوت یا یقینی معلومات موجود ہوں۔