بہبود ، پنشن اور شہداء سرٹیفکیٹس پر اب زیادہ منافع ملے گا حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

بہبود ، پنشن اور شہداء سرٹیفکیٹس پر اب زیادہ منافع ملے گا، حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی قومی بچت اسکیموں کے شرھ منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں 0.24 فی صد اضافہ کر دیا گیا۔ تینوں سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح 15 اعشاریہ 60 فی صد ہو گئی، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 12 فی صد اضافہ ہو گیا۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14 اعشاریہ 76 فی صد ہو گئی، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 اعشاریہ 50 فی صد پر برقرار ہے۔ صارفین کے لیے سپیشل سیونگ پر منافع کی شرح 16 اعشاریہ 60 فی صد پر برقرار ہے

واضح رہے کہ مسلسل 3 مرتبہ قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کے بعد اب پہلی مرتبہ بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی تھی۔ 22 فروری کو نیشنل سیونگز پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع کم کر کے پہلے 6 ماہ کیلئے 15.6 فیصد، سیونگ سرٹیفکیٹ پر دوسری ششماہی کا منافع 16.6 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سکیم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.6 فیصد، بہبود سیونگ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی سالانہ شرح 15.36 فیصد، شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر بھی منافع 15.36 فیصد مقرر کر دیا گیا ۔ 22 فروری کو شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ، سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر شرح منافع میں بھی کمی کی گئی، جبکہ سیونگ اکاونٹ پر منافع کی موجودہ شرح 20.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی۔ 22 فروری کو حکومت کی جانب سے مسلسل دوسرے ماہ قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تیسری مرتبہ کمی کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں