اسلام آباد: ہیوی ٹریفک کی اینٹری 23 مارچ کو رات بارہ سے دن دو بجے تک بند

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کی اینٹری 23 مارچ کو رات بارہ سے دن دو بجے تک بند رہے گی۔

23 مارچ کو صبح پانچ سے دوپہر دو بجے تک فیض آباد ہر قسم کی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لئے بند رہے گا۔

کھنہ پل سے لیکر فیض آباد اور زیرو پوائنٹ تک گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔زیرو پوائنٹ سے فیض آباد اور کھنہ پل جانے والی ٹریفک بھی بند رہے گی۔

راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک بھی دوطرفہ ٹریفک بند رہے گی۔روٹ پلان کے مطابق لاہور سے آنے والی چھوٹی گاڑیاں روات ٹی چوک سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جاسکیں گی۔

کورال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے کھنہ پل، لہتراڑ روڈ ، پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوسکے گی۔

چھوٹی گاڑیاں کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری جاسکتی ہیں۔

راولپنڈی ایئرپورٹ سے لاہور جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو سے مری روڈ اور راول روڈ سے ہوتے ہوئے کورال فلائی اوور سے دائیں ٹرن کرکے لاہور جاسکتی ہے۔

موٹروے سے آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ، بہارہ کہو اور مری جا سکے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں