کور کمانڈر کراچی کی گوادر میں زخمی ہونے والے سپاہیوں سے عیادت گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر کراچی جنرل بابر افتخار نے گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کی پی این ایس شفاء میں عیادت کی، گورنر سندھ نے بھی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قوم کو بہادر جوانوں پر فخر ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں، ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد اپنے مضمموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

جبکہ گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پر ان کے والد اور بھائی سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف کی بہادری پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ نے کہا مادر وطن کے دفاع کے لیے کاشف علی کی قربانی سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں