پنجاب حکومت کاپیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت ضروری کوائف کیلئے”دستک پروگرام” شروع کرنےکافیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گھر تک پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر ضروری کوائف کی سروسز کی فراہمی کے لیے ”دستک پروگرام” اور کم آمدنی والے افراد کیلئے ”ہاؤسنگ اسکیم” شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کر نیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائیگی۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ ، ڈ یتھ سرٹیفکیٹ ، میرج سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر ، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن کرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ، ایف آئی آرکاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔

دوسری جانب حکومت  پنجاب نے کم آمدن والوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گھروں کے لیے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے ، شہروں میں عوام کی سہولت کے لیے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے، گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کریگا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کم آمدن والے افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کے پرا جیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا بورڈ آف ریونیو نے 17 سائٹس کی نشاندہی کی ہے جن کی پڑتال کی جائیگی۔

اس دوران وزیر اعلی نے پنجاب کے 5 شہروں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں فوری طور پر سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ گھروں کے لیے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے، شہروں میں عوام کی سہولت کے لیے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے، گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، اپنی چھت اپنا گھر پرا جیکٹ رہائشی ضرورت پوری کریگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں