وزیراعظم نے دو ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور کابینہ ڈویژن کےماتحت کردیے

اسلام آباد(ابوبکر) وزیراعظم شہباز شریف نے دوریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا۔

وفاقی حکومت نے دو ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی امور (کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا گیا ہے، دونوں اتھارٹیز اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کریں گی۔

دوسری جانب نیشنل سیدڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول بھی کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں