2365 سرکاری افسران کی غیرملکی یا دوہری شہریت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
دوہری شہریت والے تمام افسران اہم سرکاری ڈیپارٹمنٹ، وزارتوں اورکچھ حساس اداروں میں تعینات ہیں،حکام کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف آئی اے، کابینہ ڈویژن وغیرہ نے افسران کا ریکارڈ اکٹھا کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں تین لاکھ ملازمین کی دوہری شہریت کے حوالے سے چھان بین کی گئی ہے،مزید چارلاکھ سرکاری ملازمین کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔
دوہری شہریت رکھنے والوں میں دودرجن سے زائد افسران اہم ترین عہدوں پر تعینات ہیں،دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تعیناتی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
دستاویزکے مطابق 1116 سرکاری افسران غیرملکی شہری یا دوہری شہریت رکھتے ہیں،1249 سرکاری افسران کی بیگمات غیرملکی یا دوہری شہریت رکھتی ہیں،837 سرکاری افسران اپنی دوہری شہریت آگاہ کرچکے ہیں۔
796 سرکاری افسران کی بیگمات اپنی دوہری شہریت سے آگاہ کر چکی ہیں،423 سرکاری افسران کی بیگمات نے اپنی دوہری شہرت یا غیرملکی شہریت چھپا رکھی ہے،31 افسران کی بیگمات نے اپنی غیرملکی شہریت کا ریکارڈ جمع کرادیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 261 سرکاری افسران نے اپنی دوہری شہریت چھپائی ہوئی ہے،نادرا، پولیس اور ،فارن سروس میں 12 غیر ملکی افسران تعینات ہیں،6 غیرملکی افسران نے اپنی شہریت چھپائی ہے۔