وزیر اعظم کی پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے اور کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحدہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ایونٹ میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنےمیں آئی۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ایس ایل نے کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی اور پی ایس ایل نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔ حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگرکھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں