پاکستانی سفیر کی تہران چیمبر کے صدر سے اہم ملاقات، ایرانی صدر بھی پاکستان آئیں گے ملاقات کے دوران بارٹر ٹریڈ پر عمل درآمد اور تہران کراچی چیمبرز کے درمیان تعاون میں فروغ پر زور دیا گیا

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کی تہران چیمبر کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے ایران اور پاکستان کے درمیان ایف ٹی اے پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں پاکستانی سفیر اور تہران چیمبر کے صدر نے بارڈر پر جوائنٹ انڈسٹریل زون قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران بارٹر ٹریڈ پر عمل درآمد اور تہران کراچی چیمبرز کے درمیان تعاون میں فروغ پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی رمضان کے بعد پاکستان آئیں گے۔

مہران موحد فر کے مطابق اس موقع پر تجارتی و ثقافتی معاہدے ہونے کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پائپ لائن سے پاکستان کو نہ صرف توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا بلکہ اس سے صنعت میں مزید ترقی کے علاوہ پاکستانی عوام کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں