وزیراعلیٰ پنجاب کا اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا اعلان مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اورآسانی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق بھی خصوصی اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلی کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔

50 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا لینڈ ریکارڈ بھی جلد آن لائن اور ڈیجیٹل ٹرانسفر ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ کی ہرڈسٹرکٹ میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا کر دیا ہے، جبکہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن, ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت ملے گی۔

مریم نواز نے امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سروسز کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں منیجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کا بزنس پلان بھی پیش کیا گیا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اورفیوچرانڈسٹری کے اعدادوشمارمرتب کیے جائیں۔

وزیراعلی پنجاب نے مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کرکےانڈسٹریل سیکٹر زکی نشاندہی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سیکٹرز وائزمیپنگ کا حکم دے دیا۔

اربن یونٹ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کریں گے، بہترسروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، اسموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیار کیا جائے۔

مریم نواز نے انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان طلب کر لیا اور کہا کہ پنجاب میں ریجنل اکنامک کوریڈورکی جامع اورمستندپلاننگ کی جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں