مریم نواز کا پنجاب میں ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کارڈ ودیگر امور زیر غور آئے،صوبے کے مزدوروں ، ورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری لیبر، صوبائی مشیر پرویز رشیداوردیگرمتعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز اور پنجاب میں نافذ لیبر لاز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے مزدوروں اور ورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کی جائیں گی، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اور راولپنڈی میں لیبر کمپلیکس بنایا جائے گا، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں 1400 مزدوروں اور 800 مزدور خاندانوں کو رہائش فراہم کی جاسکے گی۔

مریم نواز نے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رسک سیکٹر کی نشاندہی کیلئے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا حکم دیا جبکہ ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیڈر سروس فراہم کرنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کیلئے بھی مو¿ثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ سندر اور ٹیکسلا میں لیبر کالونیوں کے پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہنا تھا کہ مزدوروں کو اپنا گھر اور اپنی چھت فراہم کرنا میرا عزم ہے، صوبہ بھر میں مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنائیں گے، فیکٹریوں میں ورکروں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں اور اپنے منشور پر ہر صورت عمل کرینگے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں