تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان

وفاقی حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کااعلان کر دیا ۔ر

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم سات رکنی کمیٹی میں نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن ڈاکٹرجہانزیب، کیبنٹ ڈویژن ، خزانہ اور صنعت کے سیکرٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزادار کان ہوں گے۔

کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بجٹ میں حصہ دو تہائی ہے۔ کمیٹی صرف 16 فیصد اخراجات پر نظر ثانی ، پنشن اور ترقی پراخراجات کو معقول بنانے پر غور کرے گی، جس سے بڑی بچت کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کو سرکاری اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں