تحریک انصاف لاہو ر کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی،مریم نواز کیخلاف بیہودہ زبان کا استعمال کرنے پر شرمند ہوں،مریم نواز میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں۔جمیل اصغر بھٹی نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی تھی اور جذبات آکر ان کے بارے میں کئی نازیباالفاظ ادا کر دئیے تھے۔
جمیل اصغر کااپنے ویڈیو پیغام میںمزید کہنا تھا کہ مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں اور وہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، مریم نواز بلاشبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، پارٹی قائدین اورکارکنوں سے درخواست ہے ہرکسی کی ماں،بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں اور کسی بھی عورت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سیاسی رہنماﺅں سمیت دیگر شعبوں سے وابسطہ افراد کی جانب سے خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاخواتین سیاست دانوں پر ہونے والے ذاتی نوعیت کے حملے اور ان کی کردار کشی ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہے۔ہمارے معاشرے میںشروع سے ہی خواتین کی کردار کشی کی جاتی رہی ہے اور سیاسی اختلاف کی آڑ میں بد اخلاقی کی ساری حدیں پار کرنا ان مفاد پرست سیاست دانوںودیگرافراد کا پرانہ وطیرہ رہا ہے۔
ن لیگ کے کئی رہنماﺅں کی جانب سے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو بھی اس طرح کے سلوک کا سامنا کرنا پڑااور پارٹی ترانوں پر جھنڈے لہرانے والی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ۔ن لیگ کے رہنماءخواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماءشیریں مزاری کے بارے میں بھی نازیبا زبان استعمال کی گئی جو ان تمام افراد کی ذہنی پسماندگی کاثبوت دیتے ہیں۔