کندھ کوٹ : باپ 2 بیٹوں سمیت اغوا، اہلخانہ نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا کچے کے ڈاکوں نے تین افراد کو اغواء کرلیا

کندھ کوٹ کے گاؤں رمضان سبزوئی میں اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی ہو ٹل پر کام کرنے والے باپ اور دوبیٹوں کو کچے کے ڈاکو اغوا کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔

مغویوں کی رہائی کے لئے ورثاء نے فلور مل انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جس سے سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی.

ورثاء نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس سے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا، ورثاء کا کہنا تھا کہ مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔

ورثاء کے دھرنے کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کےمطابق آپریشن میں چار ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے کچے میں ڈاکووں کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے

اغوا ہونے والوں میں باپ دو بیٹے علی بھار سھریانی ، ذیشان سھریانی اور شمن سھریانی شامل ہیں ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں