عام انتخابات سے ایک روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا الیکشن 2024 سے ایک دن قبل لاڑکانہ میں اچانک مختلف علاقوں کا دورہ، خود گاڑی ڈرائیو کرکے مختلف مقامات پر شہریوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔@BBhuttoZardari #MeraVoteTeerKo#چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/3B2nBBHafS
— PPP (@MediaCellPPP) February 7, 2024
علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پہنچ گئے،گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007 کے گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پہنچ گئے
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پہنچ گئے
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید… pic.twitter.com/TYrrtMGLLI
— PPP (@MediaCellPPP) February 7, 2024
قبل ازیں بلاول بھٹو کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
شاہ محمد زمان نامی شہری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے۔
بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔
اپیل میں موقف میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔