وزیراعظم بلاول بھٹو نہیں آصف زرداری بنیں گے، فیاض الحسن چوہان

سابق صوبائی وزیر اوراستحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر ہوسکتے ہیں لیکن وزیراعظم نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پی تقریباً آٹھ کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی۔ہمارا 20 سے زائد افراد پر مشتمل پارلیمانی گروپ قومی اسمبلی میں ہوگا۔ وزیراعظم بلاول بھٹونہیں آصف زرداری بنیں گے۔

ہمارا اتحاد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا۔ ن لیگ، آئی پی پی، آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کو وفاق کا حصہ بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں 60 فیصد کے قریب آزاد امیدوار مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔

علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ اور آئی پی پی کی حکومت ہو گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

آئی پی پی ایک الیکٹیبلز پر مشتمل ہے،  سب لوگوں کو ساتھ لیکر ایک ایسی حکومت بنائی جائے کہ معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکے۔

پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقا کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں