نجی کمپنی نے طیاروں کے ذریعے فضا میں انتخابی مہم کے لیے 2 طیارے مختص کر دئیے انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں،فضا سے پمفلٹ گرائے جائیں گے

انتخابی مہم چلانے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ نئے طریقے کار اپنائے جانے لگے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں۔اسکائی ونگز کو فضا سے انتخابی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

نجی ایوی ایشن کمپنی کو کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے امیدواروں کی طرف سے انتخابی نشان پمفلٹ گرانے کے لیے ایم کیو ایم امیدواروں نے رابطے کیے۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی طرف سے فضا سے طیاروں کے ذریعے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں

نجی ایوی ایشن کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں نے رابطے کیے جس کے بعد پہلی بار فضا میں انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

انتخابی مہم کے لیے کمپنی کے دو طیارے مختص کر دئیے گئے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد میں پانچ روز باقی رہ گئے ہیں۔ ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کرلی ہے،قومی و صوبائی اسمبلی کے 849حلقوں میں سے 85فیصد کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی مکمل کر لی گئی ہے،2018ء کی نسبت 2024ء میں امیدواروں کی تعداد 54.74فیصد زائد ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر 16حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔ 14جنوری سے لے کر 2فروری تک تین پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی۔         

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں