امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بلا خوف و خطر اپنا قائد منتخب کریں۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے اکاؤنٹ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل (سابقہ ٹوئٹر) پر منگل کے روز بلوچستان کے علاقے سبی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹوئیٹ میں لکھا گیا کہ ’امریکا نے سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 10 افراد مارے گئے‘۔
محکمہ خارجہ نے مزید لکھا کہ حملے سے انتخابی عمل متاثر ہوا ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بلا خوف و خطر اپنا قائد منتخب کریں۔
The U.S. strongly condemns the attack on PTI party rally in Sibi killing 10 people, which undermines the electoral process. Pakistani people have the right to choose their leader without fear for the country's stability and prosperity. Our deepest sympathies to those affected.
— State_SCA (@State_SCA) January 31, 2024
امریکا کی جانب سے متاثرہ افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کی شام سبی کے علاقے جناح روڈ جی پی او چوک پر دھماکا ہوا تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، لیکن امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں ہلاکتیں 10 لکھی ہیں۔
افسوسناک واقعہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ سبّی میں انتخابی ریلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کی پرامن انتخابی ریلی پر حملہ نگراں صوبائی و وفاقی حکومتوں کی مجرمانہ ناکامی ہے۔
سبّی میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ
پاکستان تحریک انصاف کی سبّی میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت
نہتّے کارکنان کی شہادتوں پر نہایت رنج اور دکھ کا اظہار
تحریک انصاف کی پرامن انتخابی ریلی پر حملہ نگران صوبائی و وفاقی حکومتوں…
— PTI (@PTIofficial) January 30, 2024
اس کےعلاوہ دھماکے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔
*الیکشن کمیشن آف پاکستان*
پریس ریلیز
30 جنوری 2024بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے
*ترجمان الیکشن کمیشن* pic.twitter.com/2IB1VA452n
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) January 30, 2024
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آج (جمعرات) ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔