سریے کی فی ٹن قیمت میں ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھا کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 10 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔تاجروںنے بتایا کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھا کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف 2 روز میں اوپن اور انٹر بنک میں ڈالر 7.17 روپے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی انٹربنک میں ڈالر 3.42 روپے مہنگا ہو کر 294 روپی93 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 303 روپے پرجا پہنچا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 19 اوراوپن میں 23 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ڈالر مارکیٹ بیسڈ کرنے اور درآمدات کھولنے کی آئی ایم ایف شرائط ڈالر مہنگا ہونے کی اہم وجوہات قرار دی گئیں ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں