ڈالر کی قدر بڑھنے کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے روپے بڑھ گئی

کراچی  ملک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک ہزار100 روپے بڑھ گیا ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدرمیں اتارچڑھاؤ کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک یزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونا 11ڈالر سستا ہوکر 1903ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی رخصتی کے بعد بھی روپے کی بے قدری کم نہ ہوسکی اور ڈالر کے ریٹ مزید بڑھ گئے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرمزیدمہنگا ہو گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 سے بڑھ کر 300 روپے پر چلا گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ ڈالر 291 روپے سے تجاوز کرگیا ۔انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 291 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں پچھلے ایک ہفتے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

12 اگست کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر287.60 روپے سے بڑھ کر288.80 روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر295 روپے سے بڑھ کر297 روپے پر جا پہنچی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 2.80 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 323.20 روپے سے بڑھ کر326 روپے ہو گئی اسی طرح 3.30روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 374.70 روپے سے بڑھ کر378 روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 1روپے مہنگا ہوگیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1،1روپے کی کمی واقع ہوئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں