عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔

یاد رہے چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس وسعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی قرار دی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں