اسلام آباد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 069 فیصد اضافہ ہونے سے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے، گزشتہ ہفتے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 069 فیصد اضافہ ہوگیا، گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام کا پیکٹ 13 روپے، 390 گرام پیکڈ دودھ 28 روپے، دال ماش 15 روپے، دال مونگ 3 روپے اور دال مسور کی دو روپے فی کلو قیمت بڑھ گئی۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے، زندہ مرغی 9 روپے اور چینی فی کلو 3 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔
انڈوں کی قیمت میں 5 روپے فی درجن اضافہ ہوا۔
کھلا دودھ، گڑ، چھوٹا، بڑا گوشت، پیاز، آلو، ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگے ہوگئے۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں ویجٹیبل گھی 9 روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے، برانڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق چین اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ کے موقع پر 100روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے بیان میں کہا ہے کہ 2013 میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کئی زیر تعمیر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر نی11 اگست یعنی آج سے سی پیک یادگاری سکے کی فراہمی شروع کردی۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق کپرو نکل دھات (Cupro-Nickel metal) سے تیار ہونے والا یادگاری سکہ گول ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔ اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل دھات استعمال کی گئی ہے۔یادگاری سکے کی ایک جانب پانچ نکاتی ستارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس ستارے کے اندر پاکستان کے قومی پرچم کا ہلال چاند اور ستارہ اور چین کے قومی پرچم کے پانچ ستارے ہیں اور اس پر انگریزی زبان میں “CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC” کندہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی سکے کی قیمت یعنی ’100 روپے ‘ بھی نمایاں ہے۔سکے کی دوسری جانب سکے کی دوسری جانب بھی وہی پانچ نکاتی ستارہ اسی طرح ہے جبکہ اس کے ساتھ انگریزی، اردو اور چینی زبان میں ’پاکستان چین اقتصادی راہداری‘ لکھا ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی میں ’FROM VISION TO REALITY‘ بھی لکھا گیا ہے۔ سکے پر “2013” اور “2023” کے سال بھی نمایاں ہیں، تاکہ سی پیک کی ترقی کی دہائی کو یاد رکھا جائے۔