سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے بڑھ گئی ہے

کراچی  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے اور معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی جہاں سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی تھی، وہاں اب سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ گئی ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار300 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 21 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 115 روپے بڑھ گئی ہے۔ جس کے باعث دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی ، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار 401 روپے کم ہو کر 1،88786 روپے ہوگئی تھی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہوا تھا۔ اگر عالمی سطح پر دیکھا جائے تو سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.41 ریال جبکہ 22 قیراط کی قیمت 213.96 اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 175.06 ریال ریکارڈ کی گئی اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 204.24 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1960.69 ریال، 22 قیراط کی 2054.05 ریال اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2240.78 ریال رہی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں