آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

روسی گندم آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق روس سے گندم لانے والا یہ بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے جس کی قیمت 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن ادا کی گئی ہے۔

اس جہاز کے آنے سے گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے کلو کےحساب سے فراہم کی جائے گی جس سے مارکیٹ میں عام صارف کو سستا آٹا دستیاب ہو سکے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں