یوٹیلیٹی سٹورز پر سب سے مہنگے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

 یوٹیلیٹی سٹورز پر سب سے مہنگے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 60 روپے تک کمی کر دی گئی۔ حکام کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی رواں ماہ کے آغاز میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کردی گئی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ریلیف پیکج کے تحت گھی کی قیمتوں میں کمی کی۔

سبسڈائز گھی 410 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 مرتبہ کمی کی جا چکی۔ 25 مئی کو گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 18 روپے سے 76 روپے تک کمی کی گئی تھی۔ پھر 6 جون کو گھی کی قیمتوں میں 80 روپے تک کی کمی کی گئی جبکہ اب 14 جون کو یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کر دی گئی ہے۔جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ جہاں ایک جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی، وہیں دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر کئی اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ 2 جون کو حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 190 روپے تک اضافہ کر دیا تھا۔ جیمز کی450 گرام قیمت میں 74 روپے، ہد کی 500 گرام قیمت میں 101روپے تک اور ایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں190روپے تک ، کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک ، ساسز کی800 گرام قیمت میں 79روپے تک، ایک کلو اچار80 روپے تک، جوشاندہ 3روپے اور اسپغول کی قیمت میں30 روپے تک، عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگی کر دیے گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں