ملکی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے،ملک بوستان اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو اسحاق ڈار نے رابطہ کیا،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں،چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن

کراچی  ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا۔

اسحاق ڈار نے مجھ سے پوچھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہو گیا،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ میں اثر پڑا ہوا ہے،بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ چکا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 16 روپے کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا،اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسہ اضافہ سے 285.35 روپے سے بڑھ کر285.47 روپے کی سطح پر آ گئی تھی،اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 روپے کم ہو کر311 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ 14 ماہ میں ڈالر 100 روپے سے زائد مہنگا ہوا،قرض لینے کی شرح دگنی ہو گئی،رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے،پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں