ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 385 روپے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 503 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 946 ڈالر فی اونس ہے۔