روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 297 روپے ہے۔

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 297 روپے ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قیمت 285 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں