پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 4 پیسے سستا ہو کر ڈالر 283 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 288 روپے ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/r2mlIwgDuy pic.twitter.com/n5oolcTTBH
— SBP (@StateBank_Pak) May 2, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 8 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قدر 283 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔