ہونڈا کے بعد یاماہا نے بھی بائیکس مہنگے کر دیئے

پاکستان میں موٹرسائیکل کمپنیوں کی جانب سے بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایٹلس ہونڈا کے بعد آج یاماہا نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ یاماہا نے 2023 میں تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکلز کا بڑا حصہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے موٹرسائیکل مینوفیکچررز کے لیے اتنی کثرت سے اور اتنے بڑے مارجن سے قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے، بالکل نئی بائک خریداروں کی اکثریت کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ لوگوں نے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں