ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا د فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے ہوگیا

پاکستان میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا نرخ بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار ڈالر پر برقرار ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں