آٹا مہنگا ہونے کے بعد سرکاری سطح پر نان روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 18 روپے اور نان 30 روپے کا کردیا گیا، عوام کا آٹا، نان روٹی کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

 صوبائی دارلحکومت لاہور میں آٹا مہنگا ہونے کے بعد سرکاری سطح پر نان روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، سادہ روٹی کی قیمت 18 روپے اور نان 30 روپے کا کردیا گیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق لاہور میں آٹا مہنگا ہونے کے بعد سرکاری سطح پر نان روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نان روٹی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تندور مالکان کو آٹا مہنگا مل رہا ہے جس کے باعث نان روٹی کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ اسی طرح مہنگائی میں پسی عوام نے حکومت سے آٹے، روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے آٹے کا تھیلا 650 روپے کا دے رہی تھی اب وہی آٹے کا تھیلا 1200 کا مل رہا ہے، آٹے کی قیمت میں ڈبل اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 3پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس اضافے کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 284 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے پیش نظر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ مزید برآں پاکستان کو روس 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا۔روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی۔اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں