پاکستان کو روسی تیل پر کتنا ڈسکاؤنٹ مل رہا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

روس پاکستان کو 18 ڈالر یعنی پانچ ہزار روپے فی بیرل تک تیل پر رعایت دے رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی میں کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا ہے۔

روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

حکام کے مطابق پاکستان روسی تیل کو ریفائن کرکے حاصل ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کا تجزیہ کرے گا۔ اگرچہ روسی تیل کی خصوصیات بہت بہتر نہیں ہیں اور اس پر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی کافی زیادہ ہیں۔

روسی حکام نے پاکستان کو عربی لائٹ آئل کی کوالٹی اور فریٹ سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ دیا ہے، تاہم روسی تیل سے حاصل کردہ پیٹرولیم مصنوعات کا ریشو مختلف ہے جو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں