یوکرینی سفارت خانوں کو ’خونی پارسل‘ موصول

سات یورپی ممالک میں یوکرین کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو جانوروں کی آنکھوں والے پارسل بھیجے گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق یوکرین اور اسپین کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خونی پیکیجز یورپ بھر میں یوکرین کے سفارتی مشنز کو بھیجے گئے ہیں، جس پر باہر کے ملک کی اسٹیمپ بھی لگائی گئی ہے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے بتایا کہ یہ پیکیجز محلول میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس کا رنگ اور خوشبو مخصوص تھی، ہنگری، نیدرلینڈز، پولینڈ، کروشیا اور اٹلی کے شہر نیپلز اور پولینڈ کے شہر کارکو کے قونصل خانوں سمیت برونو کے قونصل خانے میں بھی بھیجے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے چھپے پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارسلز ملنے کے بعد پولیس نے اسپین کے دارالحکومت میں جاسوس کتوں کی مدد سے علاقے میں تلاش شروع کردی۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل اسپین میں یوکرین کے سفارت خانے سمیت وزیراعظم پیڈرو سانچز اور میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے کے ایڈریس پر 6 بم والے پارسل بھیجے گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں