مکہ مکرمہ سعودی عرب کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفیر کو قتل کرنے کی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانے پر دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرنا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، جسے تین گولیاں لگی تھیں جب کہ پاکستان کے ناظم الامور فائرنگ سے محفوظ رہے۔