پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے، ترک صدر پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں، طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے۔

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے، رواں سال پاک ترک 75 سالہ سفارتی تعلقات کی بھی سالگرہ ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کئی منصوبے مکمل کئے، دو طرفہ تجارت کا فروغٖ ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ افغانستان میں امن ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ بحری جہاز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ دفاعی تعاون باہمی تاریخی تعلقات کا اہم ستون ہے، دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ پاک اور ترک ماہرین ملجم منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ دفاع سمیت ہر شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں