پولیس اہلکار کو قتل کرکے سویڈن فرار ہونے والے نثار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا اہلکار نے پہلے فائر کیا، وہ دوبارہ فائر کرنے والا تھا اس لئے میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی، ملزم

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم خرم نثار کا فائرنگ کے واقعے کی صورتحال سے متعلق ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ملزم خرم نثار نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا بلکہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ حرکات و سکنات مزید پڑھیں

شاہین فورس اہلکار قتل: ملزم خرم کے برادر نسبتی اور ڈرائیور ریمانڈ پر پولیس کے حوالے پولیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کے اہم انکشافات

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے ڈیفنس میں ”شاہین فورس اہلکار قتل“ کے مقدمے میں ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی عامر اور ڈرائیور اورنگزیب کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس مزید پڑھیں

گولی ماردو، میں ڈرتا نہیں، شہید ہو جاؤں گا، اہلکار کے آخری الفاظ خدا کی قسم میں نثار احمد کا بیٹا ہوں، میرا لائسنس والا پستول ہے، مفرور ملزم خرم

ڈیفنس میں شاہین فورس کےاہلکار کو شہید کرنے کے واقعہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ملزم خرم نثار نے اہلکار سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میں نثار احمد کا بیٹا ہوں، میرا لائسنس والا پستول ہے، جس پر چاہےنکالو۔ شہید اہلکار نے اپنے آخری الفاظ ادا کرتے ہوئے مزید پڑھیں

اہلکار کو قتل کرنے والا مفرور ملزم سوئیڈن پہنچ گیا ملزم نے روانگی کے لئے سویڈش پاسپورٹ استعمال کیا، پولیس

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کا مرکزی ملزم واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی بیرون ملک فرار ہوگیا۔ ملزم کی بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر سامنے آگئی جب کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم خرم نثار کا امیگریشن ریکارڈ بھی موصول ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم مزید پڑھیں

ڈیفنس میں اہلکار کا قتل: خاتون کی چیخیں سن کر پولیس نے گاڑی روکی، ایف آئی آر گاڑی میں اہلکار اور ملزم میں تلخ کلامی ہوئی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں مسلح نوجوان کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو اس کی ڈیوٹی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال)، 302 (قتل عمد مزید پڑھیں

کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل: ملزم کے والدین کا بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں، والدین

کراچی میں فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار کو ہلاک کرنے والے ملزم کے والدین کا بیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا۔ مبینہ ملزم خرم نثار کے والدین نے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم اس وقت خرم کہاں ہے، خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے اور مزید پڑھیں

شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ مزید پڑھیں

پروین رحمان قتل کیس: سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا عدالت نے ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی

سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سنا تے ہوئے مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں اور سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ مجرمان مزید پڑھیں

محبوبہ نے شادی سے انکار پر مخبری کردی، منشیات فروش مال سمیت گرفتار واقعہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی ایک خاتون نے منشیات فروش ابرار سے متعلق پولیس کو مخبری کی

 محبوبہ نے شادی سے انکار پر مخبری کردی، منشیات فروش مال سمیت گرفتار۔ واقعہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی ایک خاتون نے منشیات فروش ابرار سے متعلق پولیس کو مخبری کی۔ تفصیلات کے مطابق سرائے سدھو میں محبوبہ نے شادی سے انکار پر مزید پڑھیں

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ ‘ بے گناہ ہوں صلح کی بنیاد پر رہا ہو کر اپنے اوپر داغ نہیں لگانا چاہتا’

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، ملزم سلیم سالار نے مقتول کے ورثاء سے صلح نامہ کی درخواست سے نام نکالنے کی درخواست دائرکردی۔ کراچی کی ملیر عدالت میں ہونے والی ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت رکنِ صوبائی اسمبلی جام اویس عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانں سماعت ملزم سلیم سالار نے مزید پڑھیں