ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

 ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69285 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالرز فی بیرل ہو گئیں، قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

 عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالرز فی بیرل ہو گئیں، قیمتوں میں مزید کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی مزید پڑھیں

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟ روپے کی بے قدری جاری ہے

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے۔ انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 223 روپے 50 پیسے میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ مزید پڑھیں

حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، چینی برآمد کرنیکی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد  حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی وافر مقدار میں ہونے کا دعویٰ مسترد مزید پڑھیں

ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام

ٹائٹینک ڈوبنے کے 110 سال بعد  پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ 3 کروڑ روپوں میں نیلام ہو گئی۔ 1912 کو بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی ، جسے سمندر سے برآمد کرنے کے ایک ماہ بعد اسے ان کی اہلیہ کو واپس کر دیا گیا تھا۔ بی مزید پڑھیں

بلوچستان میں 3 ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو بسوں میں فری شٹل سروس دی جارہی ہے

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 3ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کردی گئی۔ بلوچستان سے 3 ماہ بعد پہلی ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو بسوں میں فری شٹل سروس دی جارہی ہے، 164مسافر روانہ کردیے گئے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر مزید پڑھیں

سیلاب کی تباہ کاریاں: بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے نقصان بھوسے کی قلت سے اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا

جعفرآباد اورصحبت پورسمیت نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کی تباہی سے بھوسے کے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ نصیرآباد ڈویژن میں بھوسے کے بیوپاری ہرسال کروڑوں روپے کا بھوسہ خرید کراسٹاک کرتے ہیں اوراسے فروخت کے لئے کراچی کے بھینس کالونی اور کوئٹہ کے بھوسہ منڈی میں فروخت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں

اومنی گروپ نے9 ارب کی کوئی پلی بارگین نہیں کی، نیب حکام جب پلی بارگین ہوٸی ہی نہیں تو 9ارب کیسے؟ نیب

نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (نیب)حکام کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ نے9 ارب کی کوئی پلی بارگین نہیں کی، جب پلی بارگین ہوئی ہی نہیں تو 9ارب کیسے؟ نیب نے مزید کہا کہ اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا ریکارڈ نہیں، احتساب عدالت میں بھی 9 ارب کی پلی بارگین منظوری کیلئے پیش نہیں ہوئی۔ مزید پڑھیں

سکھر ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب، دو پروازیں منسوخ سکھر ایئر پورٹ کی لائٹس کئی روز سے خراب ہیں، ذرائع

نصرت بھٹو سکھر ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب ہونے کے باعث کراچی سے پی کے 536 اور لاہور سے پی کے 632 کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے منسوخ کی گئی دونوں پروازیں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائز (پی آئی اے) کی ہیں جن مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی ،خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 36 روپے تک کمی کی گئی ۔گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں کمی مزید پڑھیں