ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا فی تولہ سونا 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 9000 روپے واضح کمی کے بعدں فی تولہ سونا 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر مزید پڑھیں

ڈالر پر اس سے اچھا ریٹ نہیں ملےگا، بیچ دو، پی ٹی آئی کے مزمل اسلم کا مشورہ امریکی کرنسی کا ریٹ کبھی 310 پر نہیں جائے گا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نےایکسپورٹرز اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فوری طور پر بیچ دیں کیونکہ انہیں موجودہ ریٹ سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مزمل اسلم نے کہاکہ وہ لوگوں مزید پڑھیں

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو ڈالرز ملنا شروع ہو گئے منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کر دی، منصوبے کے تحت 2028 سے 2032 کے دوران سالانہ تقریباً 7ہزار 800 کلوگرام سونا اور 19 کروڑ کلوگرام تک تانبے کی پیداوار متوقع

 ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو ڈالرز ملنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی ہے۔اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ نے نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی مزید پڑھیں

یو اے ای کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز بیچنے کی پیشکش وزیراعظم کے حالیہ امارات کے دورے کے دوران امارات کی قیادت کے ساتھ پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

 وفاقی حکومت نے یو اے ای کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز بیچنے کی پیشکش کر دی۔وزیراعظم کے حالیہ امارات کے دورے کے دوران امارات کی قیادت کے ساتھ پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز مزید پڑھیں

پٹرول ڈیزل کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی‘ فی کلو قیمت میں 59 روپے 60 پیسے اضافہ ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو مقرر‘ گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا۔ نوٹی فکیشن جاری

 ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کرتے ہوئے فی کلو قیمت میں 59 روپے 60 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 59 روپے 60 پیسے فی کلو گرام اضافے کا نوٹی فکیشن جاری مزید پڑھیں

پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو بھی جھٹکا لگا‘ کرایوں میں 7 سے 8 فیصد اضافے پر غور کر رہے ہیں‘ گرین لائن ٹرین سے ریلوے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

 وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اس وقت مالی بحران کا شکار ہے اس دوران تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو مزید جھٹکا لگا، اس لیے ہم 7 سے 8 فیصد کرایوں میں اضافہ پر غور کر رہے ہیں، پاکستان ریلوے نے اپنی مالی مشکلات کی بحالی مزید پڑھیں

ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال کی کمی کا نتیجہ، انڈس موٹرز پلانٹ بند ہو گیا

کراچی ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال کی کمی کے باعث انڈس موٹرز پلانٹ بند ہو گیا ہے۔ ترجمان انڈس موٹرز کے مطابق کراچی میں موجود پلانٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ انڈس موٹرز کے ترجمان مزید پڑھیں

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا

لاہور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 600 روپےاضافہ کیا مزید پڑھیں

حکومت 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو تیار

حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ  کے مطالبے پر 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے لیے 2 مسودہ آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق ملک کی اعلیٰ ٹیکس مشینری کی جانب سے مزید پڑھیں

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خوشخبری خواتین کیلئے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم اعلان کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنک پیپلزبس سروس کا آغازملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کو مد نظررکھ کر کیا گیا ہے، فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت مزید پڑھیں