پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں بڑا مقروض ملک قرار پاکستان ک ذمے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے 7 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 170 ڈالرز واجب الادا ہیں

 پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں بڑا مقروض ملک قرار، پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 94 ممالک پر آئی ایم ایف کا کل قرضہ 148 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ مزید پڑھیں

گردشی قرض اور ایندھن کی کمی،لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے کا خدشہ مارچ اور اپریل میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ سکتا ہے،مئی سے جولائی شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے

 گردشی قرض اور ایندھن کی کمی،موسم گرما میں لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائیڈل اور تھرمل بجلی کی پیداوار کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے، جبکہ معاشی بدحالی کے باعث تھرمل پلانٹ مکمل صلاحیت سے کام مزید پڑھیں

ملک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 94 پیسے کمی کے بعد ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی مزید پڑھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 1400 روپے کی واضح کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی مزید پڑھیں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیرا سیٹا مول کی نئی قیمت مقرر کر دی پیرا سیٹا مول 500 ملی گرام کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے،200 گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروخت ہو گا،نوٹیفکیشن جاری

 سر درد اور بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سر درد اور بخار کی ادویات کی قیمتوں کا تعین کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیرا سیٹا مول 500 ملی گرام کی ایک گولی کی قیمت مزید پڑھیں

پیجو 2008 کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی پیجو پاکستان نے بھی اپنی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق پیجو 2008 کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کی وجہ سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر مزید پڑھیں

یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

کراچی یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے حسب روایت قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے البتہ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کے بعد گاڑیاں اور بائیکس تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران مزید پڑھیں

فضائی ٹکٹوں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل کا قدم مجبوراً اٹھانا پڑا، فضائی ٹکٹوں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ نے ضمنی مالیاتی بل پر تجاویز دیں، بل پر اراکین کے مزید پڑھیں

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر

سی پی پی اے نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی صارفین کیلئے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی مزید پڑھیں

گولڈ لیف 500 روپے کی، ’کیپسٹن کی ترقی ہوگئی‘ ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد

پاکستان میں گولڈ لیف سگریٹ کے فی پیک کی قیمت 500 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر مزید ٹیکس عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی برانڈز اور مقامی سگریٹس کے ایک پیکٹ میں 20 سگریٹس ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں