عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2094 ڈالر کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2094 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 پر مستحکم رہا مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط تاخیر کا شکار عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی اگلی قسط تاخیر کا شکار ہوگئی، عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری کردیا، جس میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا ہے مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکچینج نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکچینج نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مزید پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر44پیسے سستا ہو گیا

پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب  سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں  44 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 97 پیسے مزید پڑھیں

بٹ کوائن کی قیمت پھر نئی بلندی پر پہنچ گئی

گزشتہ سال مئی کے بعد پہلی بار بٹ کوائن چالیس ہزار ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ کرپٹو کرنسی میں بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے سے امکان ہے کہ جلد ہی امریکا دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی وسیع پیمانے پر تجارت کی اجازت دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال مزید پڑھیں

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کمی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضرویہ مہنگی،14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تاحال 41 فیصد سے زائد ریکارڈ مزید پڑھیں

سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور سمیت ملک بھر میں سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بجلی، گیس اور ایل پی جی کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، 150 روپے بڑھنے سے سیمنٹ کی بوری 1350 سے 1400 روپے کی ہوگئی۔ ڈی جی سمنٹ 1400،میپل مزید پڑھیں

اس بار بھی عوام کو خاص ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا نگراں حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کیا

نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مزید پڑھیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 لاکھ نان فائلرز کو ٹیکس نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 736 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نومبر 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 736 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ محکمہ ٹیکس مزید پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق 24 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا۔ مزید پڑھیں